شمالی بھارت

سیما کے قبضہ سے 4 موبائل فون، 5 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

اترپردیش پولیس نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ اس نے پاکستانی شہری سیما غلام حیدر کے قبضہ سے دو ویڈیو کیسٹ، 4 موبائیل فون، 5 پاکستانی پاسپورٹ، ایک غیرمستعملہ پاسپورٹ جس پر مکمل نام اور پتہ ہے اور پاکستان کا شناختی کارڈ برآمد کیا ہے۔

لکھنو: اترپردیش پولیس نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ اس نے پاکستانی شہری سیما غلام حیدر کے قبضہ سے دو ویڈیو کیسٹ، 4 موبائیل فون، 5 پاکستانی پاسپورٹ، ایک غیرمستعملہ پاسپورٹ جس پر مکمل نام اور پتہ ہے اور پاکستان کا شناختی کارڈ برآمد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
یوپی پولیس کیلئے لا اینڈ آرڈر مذاق بن کر رہ گیا: پرینکا گاندھی
عتیق اور اشرف کے تینوں قاتل پرتاپ گڑھ جیل منتقل

یہ عورت اپنے پارٹنر سچن مینا کے ساتھ رہنے کے لئے اپنے چار بچوں کے ساتھ غیرقانونی طور پر نیپال سے سرحد عبور کرکے ہندوستان میں داخل ہوئی تھی۔ اترپردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) کے دفتر نے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کی تحقیقات کے بعد سیما حیدر اور اس کے پارٹنر سچن مینا کے خلاف حاصل ہونے والی معلومات سے واقف کرایا۔

یوپی اے ٹی ایس نے ان دونوں سے مسلسل دو دن تک پوچھ تاچھ کی۔ اس موقع پر انٹلیجنس بیورو کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ یوپی اے ٹی ایس کے بموجب سیما کا شوہر 2019 میں کام کیلئے سعودی عرب گیا تھا وہ اپنی بیوی کو گھر کے اخراجات کیلئے ہر مہینہ 70 تا80 ہزار پاکستانی روپے بھیجتا تھا۔

سیما نے کچھ بچت کرنے میں کامیاب رہی اور اپنے خسر اور شوہر کے علاوہ دیگر رشتہ داروں سے مالی مدد حاصل کرتے ہوئے 12 لاکھ پاکستانی روپیوں میں ایک مکان خریدا۔ بہرحال خریدنے کے تین ماہ بعد اس نے یہ مکان بیچ دیا تاکہ اپنے عاشق کے ساتھ رہنے ہندوستان آسکے۔

10 مارچ کو سیما نے کراچی ایرپورٹ سے شارجہ ایرپورٹ کے لئے پرواز کی۔ وہاں سے وہ سیاحتی ویزا پر کھٹمنڈو پہنچی۔ اسی دوران سچن مینا 8 مارچ کو گورکھپور پہنچا اور پھر دو دن بعد کھٹمنڈو پہنچ گیا۔ اس نے وہاں ایک ہوٹل میں کمرہ حاصل کیا اور ایرپورٹ پر سیما کا استقبال کیا۔ دونوں نے وہاں 7دن گزارے۔

دو ماہ بعد سیما ٹورسٹ ویزا لے کر اپنے چار بچوں کے ساتھ دوبئی پہنچی، اس کے ایک دن بعد وہ کھٹمنڈو پہنچی اور 11 مئی کو نیپال کے پوکھرا علاقہ پہنچی۔ اُس نے ایک ہوٹل میں اپنے بچوں کے ساتھ رات گزاری۔

یوپی اے ٹی ایس نے کہا کہ سیما پوکھرا سے ایک بس میں سوار ہوکر کھنوا سرحد پہنچی اور وہاں سے اترپردیش کے سدھارتھ نگر پہنچی اور ہندوستان میں داخل ہوگئی۔

وہ لکھنو، آگرہ سے ہوتے ہوئے 13 مئی کو گوتم بدھ نگر پہنچی جہاں سچن نے ربوپورہ میں ایک کمرہ کرایہ پر حاصل کیا تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی سرحد میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے پر سیما حیدر کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔