کورٹلہ کے سرکاری ہاسپٹل میں 24 انگلیوں والے بچہ کی پیدائش
ایک عجیب وغریب واقعہ میں اتوار کے روزکورٹلہ کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں پیدا بچہ کے دونوں ہاتھوں اورپیروں کی انگلیوں کی جملہ تعداد24پائی گئی۔ ہر ایک ہاتھ میں 6 اور ہر ایک پیر کی 6انگلیاں ہیں۔

حیدرآباد: ایک عجیب وغریب واقعہ میں اتوار کے روزکورٹلہ کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں پیدا بچہ کے دونوں ہاتھوں اورپیروں کی انگلیوں کی جملہ تعداد24پائی گئی۔ ہر ایک ہاتھ میں 6 اور ہر ایک پیر کی 6انگلیاں ہیں۔
اس طرح جملہ 24 انگلیاں ہیں۔ ضلع نظام آباد کی کمرپلی منڈل کے موضع ایراگٹلہ کی رہنے والی سنگاراپوروالی اپنے پہلے بچہ کی پیدائش کے لئے کورٹلہ کے سرکاری دواخانہ سے رجوع ہوئی تھی جہاں روالی نے نارمل زچگی کے بعد بچہ کوجنم دیا۔
اس نوزائیدہ کے ہر ہاتھ میں 6 اور اس کے ہرپیر میں 6انگلیاں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زچہ اور بچہ دونوں کی صحت مستحکم ہے۔
اس صورتحال کو POLY DACTYLکہا جاتا ہے۔اس صورتحال میں جنم لینے والے بچہ کے دل میں سوراخ کے امکانات کورد نہیں کیاجاسکتا۔
دردزہ کے بعد روالی کومٹ پلی کے ایک دواخانہ سے رجوع کیاگیا جہاں ڈاکٹرس دستیاب نہیں تھے۔ اس لئے اس کوکورٹلہ کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔