امریکہ و کینیڈا

امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو واضح پیغام دے دیا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں امداد کی شدید ضرورت ہے۔ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر اسرائیلی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی تو امریکی پالیسی بدل سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں امداد کی شدید ضرورت ہے۔ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

بلنکن کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن نے نتین یاہو کو بتایا ہے کہ غزہ میں مجموعی انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے، معصوم شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری جنگ بندی کی جائے اور مذاکرات کاروں کو یرغمالیوں کی واپسی کیلئے بلاتاخیر معاہدے کا اختیاردیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے غزہ میں غیر ملکی فلاحی ادارے کے 7 کارکنوں کی ہلاکت پر احتجاجاً اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی رابطے معطل کر دیے۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل میں تعینات اماراتی سفیر محمد الخواجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی۔

سعودی عرب اور اردن کے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل تلاش کرنے ضرورت ہے۔

a3w
a3w