تلنگانہ

کھمم میں پانی سے محصور مکان سے اژدھے کو پکڑ لیاگیا (ویڈیو)

کھمم ٹاؤن میں ایف سی آئی گودام کے قریب سرسوتی نگر میں ایک مکان سے جوپانی سے محصورتھا اژدھے کوپکڑلیاگیا۔

حیدرآباد: کھمم ٹاؤن میں ایف سی آئی گودام کے قریب سرسوتی نگر میں ایک مکان سے جوپانی سے محصورتھا اژدھے کوپکڑلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کیلئے نہیں: سپریم کورٹ
میاچ کے دوران زہریلا سانپ ٹینس کورٹ میں پہنچ گیا
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات
ڈپٹی چیف منسٹر کی اہلیہ حلقہ کھمم سے ٹکٹ کی دعویدار

پانی سے گھرے مکان میں مکینوں کو پانی میں ہلچل دکھائی دی تھوڑی دیر بعد ایک اژدھاحرکت کرنے لگا۔

سمجھاجاتاہے کہ مونیروندی کے سیلاب پانی کے ذریعہ یہ اژدھامکان میں داخل ہوگیا۔

گھر کے افراد نے فوری ریسکیوٹیم کومطلع کیا۔ ریسکیوٹیم کے ایک رکن نے بڑی جدوجہد کے بعد اژدھے کوپکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

اس اژدھے کوگلیوں میں لے جایا گیا جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اس اژدھے کوجنگل میں چھوڑدیاگیا۔