کیا ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کی جیت یقینی ہے؟
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ٹکرانے کیلئے تیار ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
ملبورن: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ٹکرانے کیلئے تیار ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ انگلینڈ کا سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا سے مقابلہ ہوا تھا۔ ونڈے کی عالمی چمپئن انگلینڈ نے 10 وکٹوں سے جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چمپئن بننے والا ہے۔
یہ 1992 سے متعلق کوئی اتفاق نہیں ہے جبکہ اس کا تعلق تصویر سے ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل سے قبل انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر اور پاکستانی کپتان بابر اعظم کا فوٹو شوٹ کیاگیا۔ اس تصویر میں بابر دائیں اور بٹلر بائیں طرف ہیں۔ گذشتہ 3 آئی سی سی ٹرافیوں سے یہ ہورہا ہے کہ صرف بائیں طرف کا کپتان فائنل جیتتاہے۔
ایان مورگن 2019 کے ونڈے ورلڈکپ میں بائیں جانب تھے‘ انگلینڈ نے ٹرافی جیت لی تھی۔ 2021 ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ویراٹ کوہلی دائیں طرف تھے اور ہندوستان فائنل ہارگیا۔ فنچ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بائیں جانب اور آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر ٹرافی جیت لی تھی۔
اس طرح گذشتہ تین آئی سی سی ٹرافیوں سے یہ ہورہا ہے کہ صرف بائیں طرف کا کپتان فائنل جیتتا ہے۔ اس کے علاوہ 1992 کے ونڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ فائنل میں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا تھا۔ یہاں بھی تصویر ایسی ہی ہے۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا جبکہ فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پرانی تاریخ دہرائی جائے گی یا پھر کوئی نئی تاریخی لکھی جائے گی۔ آسٹریلیا کے تاریخی ملبورن گراونڈ میں ہونے والا یہ فائنل مقابلہ دوپہر 1.30 بجے شروع ہوگا۔