حیدرآباد
کے سی آر کو اسداویسی کا مشورہ
حیدرآباداسد الدین اویسی نے صدر بھارت راشٹرا سمتی و چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو سے ملک کی سیاست میں سرگرم رول ادا کرنے‘ بی جے پی وکانگریس مخالف پارٹیوں کو ساتھ لیکر تیسرے محاذ کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے کی خواہش کی۔

حیدرآباد: صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباداسد الدین اویسی نے صدر بھارت راشٹرا سمتی و چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو سے ملک کی سیاست میں سرگرم رول ادا کرنے‘ بی جے پی وکانگریس مخالف پارٹیوں کو ساتھ لیکر تیسرے محاذ کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے کی خواہش کی۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس کوشش میں کے سی آر کی قیادت کی حمایت کرنے کیلئے متعدد سیاسی جماعتوں اور مختلف ریاستوں کے قائدین کی جانب سے رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔
اس طرح کے اتحاد کے ذریعے خاطر خواہ کامیابیوں کے ملنے کے مثبت امکانات ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر زور دیا تھا کہ وہ تیسرے محاذ کی تشکیل کاعمل شروع کریں صدر مجلس نے واضح کیا کہ انہوں نے یہ تجویز پہلی بار نہیں دی ہے۔