حیدرآباد

کے سی آر کے چیف منسٹر بننے کے بعد عوام کی فی کس آمدنی میں اضافہ: جگدیش ریڈی

جگدیش ریڈی نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں غیر ذمہ دارانہ اور عجیب اپوزیشن جماعتیں ہیں۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپنے بیانات سے اپوزیشن لیڈران خبروں میں ٹرینڈ ہونے کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے کانگریس کے سینئر لیڈر اتم کمار ریڈی کے اس تبصرے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ ریاست مقروض ہوگئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ چندرشیکھرراو کے وزیراعلی بننے کے بعد ریاست کے لوگوں کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزکی غلطا پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے عوام کی فی کس آمدنی میں کمی آئی ہے۔جگدیش ریڈی نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں غیر ذمہ دارانہ اور عجیب اپوزیشن جماعتیں ہیں۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپنے بیانات سے اپوزیشن لیڈران خبروں میں ٹرینڈ ہونے کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ عوامی مسائل پر بات کرنے کے لئے اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں ہے۔

جگدیش ریڈی نے واضح کیا کہ ملک میں ای ڈی اور سی بی آئی جیسے اداروں کی کارکردگی میں رکاوٹ پیداکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ان اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈال کر ٹی آر ایس لیڈران کو دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن چندرشیکھرراو آگ کی مانند آدمی ہیں۔ انہیں کوئی چھو نہیں سکتا۔

 وزیر جگدیش ریڈی نے مشورہ دیا کہ تلنگانہ سے اے پی میں ضم منڈلوں کے دیہاتوں کے لوگوں کے جذبات کا خیال رکھا جائے۔ بی جے پی کی سازش سے تلنگانہ کے سات منڈلوں کو آندھرا میں ضم کر دیا گیا۔ وہاں کے لوگ دونوں ریاستوں کی ترقی کا موازنہ کر رہے ہیں۔