گجرات میں ڈرگ شراب مافیا کو کس کا تحفظ حاصل ہے؟: راہول
کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ گجرات میں منشیات مسلسل پکڑی جا رہی ہیں لیکن مافیا کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی ہے اس لیے حکومت کو بتانا چاہیے کہ وہاں منشیات اور شراب مافیا کو تحفظ کون دے رہا ہے۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ گجرات میں منشیات مسلسل پکڑی جا رہی ہیں لیکن مافیا کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی ہے اس لیے حکومت کو بتانا چاہیے کہ وہاں منشیات اور شراب مافیا کو تحفظ کون دے رہا ہے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ گجرات کی بندرگاہ پر 3 بار بڑی مقدار میں منشیات پکڑی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخرگجرات کی نوجوان نسل کو منشیات کے دلدل میں کیوں دھکیلا جا رہا ہے؟۔
راہول نے ٹویٹ کیا”گجرات کے موندرا پورٹ پر منشیات برآمد ہوئیں۔ 21 ستمبر کو 3000 کلو گرام جس کی قیمت 21000 کروڑ روپے‘ 22 مئی کو 56 کلو گرام مالیت 500 کروڑ روپے‘ 22 جولائی کو75 کلو گرام قیمت 375 کروڑ روپے۔
ڈبل انجن والی حکومت میں بیٹھے کون لوگ ہیں جو ڈرگ وشراب مافیا کو مسلسل تحفظ دے رہے ہیں۔ گجرات کے نوجوانوں کو نشہ میں کیوں دھکیلاجارہا ہے؟“۔
انہوں نے سوال کیا”میرا سوال: ایک ہی بندرگاہ پر 3 بارڈرگ برآمد ہونے کے باوجود اسی پورٹ پر مسلسل ڈرگ کیسے اتررہی ہے۔ کیا گجرات میں امن و امان ختم ہوگیا ہے؟ مافیا کو قانون کا کوئی خوف نہیں یا یہ مافیا کی حکومت ہے۔