امریکہ و کینیڈا
ٹرینڈنگ

ماں موبائیل فون سے چپکی رہی، بچہ واٹر پارک میں ڈوب کر مرگیا

ڈیوٹی پر موجود 18 لائف گارڈز میں سے ایک نے تین سالہ بچے کو تالاب کے چار فٹ گہرے پانی سے بچایا تھا۔ خبر کے مطابق بچے نے لائف جیکٹ نہیں پہنی تھی حالانکہ یہ جیکٹس ہر ایک کے لیے دستیاب تھیں۔

واشنگٹن: موبائل کی لت کس طرح نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے اس کی تازہ ترین مثال امریکہ میں دیکھی گئی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ماں کی لاپرواہی کے باعث اس کا تین سالہ بچہ پول میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
مستقبل کی مائیں:اپنی صحت کا خیال رکھیں

 (Boy Drowned At Waterpark) پولیس کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق خاتون گھنٹوں اپنے فون میں اس قدر مگن رہی کہ اس کا تین سالہ بچہ ٹیکساس کے واٹر پارک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا اور اسے ہوش تک نہیں آیا۔ خاتون اپنے موبائل فون میں مصروف رہتے ہوئے گانا گا رہی تھی۔

تاہم دی نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے وکیل نے بچے کے ڈوبنے کی وجہ لائف گارڈز کی عدم نگرانی کو قرار دیا ہے۔ بچے کی المناک موت کا یہ واقعہ ایل پاسو کے کیمپ کوہن واٹر پارک میں پیش آیا۔

بچے کی والدہ جیسیکا ویور پر اب لاپرواہی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کے بڑے بیٹے انتھونی لیو مالوے کی پانی میں ڈوب کر موت ہو گئی۔

ایل پاسو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گواہوں نے مئی میں واٹر پارک میں ڈوبنے سے بچے کی موت میں اس کی والدہ جیسیکا پر مبینہ غفلت کا الزام لگایا تھا۔ بچے کی ماں کو 30 اگست کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ اپنی مرضی سے پولیس کے ساتھ جانے پر راضی ہو گئی تھی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق، ملزمہ کی والدہ کو ایل پاسو کاؤنٹی جیل میں نظر بند رکھا گیا تھا اور اسے 22 ستمبر کو 100,000 ڈالر کے ضمانتی بانڈ پر رہا کیا گیا تھا۔

 واقعہ کے دوران پارک میں ڈیوٹی پر موجود 18 لائف گارڈز میں سے ایک نے تین سالہ بچے کو تالاب کے چار فٹ گہرے پانی سے بچایا تھا۔ خبر کے مطابق بچے نے لائف جیکٹ نہیں پہنی تھی حالانکہ یہ جیکٹس ہر ایک کے لیے دستیاب تھیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جیسیکا پول کے کنارے پڑی، ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک اپنے فون میں پوری طرح مگن رہی۔ وہ نہ اوپر دیکھ رہی تھی نہ نیچے۔ اس کا دھیان فون کے علاوہ وہاں موجود کسی چیز پر نہیں تھا۔

a3w
a3w