تعلیم و روزگار

گروپ IV کے طلبہ کیلئے 55روزہ مفت کراش کورس

گروپ IVکی تقریباً 9ہزار جائیدادوں کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا جاچکا ہے اور یکم جولائی2023کو امتحان منعقد ہونے جارہا ہے جس میں صرف حیدرآباد اور اطراف کے اضلاع کیلئے 5000 سے زائدجائیدادیں موجود ہیں۔

حیدرآباد: عبدالقدیر ایڈمن HWF TS کی اطلاع کے بموجب حکومت تلنگانہ کی جانب سے گروپ IVکی تقریباً 9ہزار جائیدادوں کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا جاچکا ہے اور یکم جولائی2023کو امتحان منعقد ہونے جارہا ہے جس میں صرف حیدرآباد اور اطراف کے اضلاع کیلئے 5000 سے زائدجائیدادیں موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
پالی سیٹ کا اعلامیہ جاری درخواستوں کی وصولی کا آغاز
تلنگانہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے تقررات، اعلامیہ جاری۔اہل افراد سے درخواستیں مطلوب
ریسڈنشیل اسکولس میں تقررات، اگست میں تحریری امتحانات متوقع
دونوں شہروں میں 41 نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کے احکام جاری

اتنی بڑی تعداد میں حیدرآباد کیلئے جائیدادیں شہرکے طلباء کیلئے خوش آئندہیں۔

HWF تلنگانہ کی جانب سے 55روزہ کراش کورس گروپ IV کی تیاری کیلئے منعقد کیا جائے گا۔

کلاسس کا مئی 2023 سے ڈاکٹر غلام یذدانی ٹرسٹ بلڈنگ، ملک پیٹ، حیدرآباد میں منعقد ہوگا جس کو ماہرین مخاطب کریں گے۔

مسابقتی مواد بھی مفت میں فرام کیا جائیگا۔ خواہشمند طلباء سے گذارش کی جاتی ہیکہ وہ ان نمبرات 8977267788،7386921983 ربط کریں اور قبل از وقت رجسٹریشنس کروالیں۔