تعلیم و روزگار

ریسڈنشیل اسکولس میں تقررات، اگست میں تحریری امتحانات متوقع

تلنگانہ ریسیڈنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے تلنگانہ ریسیڈنشیل اسکولس میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے یکم اگست تا23 اگست تحریری امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریسیڈنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے تلنگانہ ریسیڈنشیل اسکولس میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے یکم اگست تا23 اگست تحریری امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اقامتی اسکولوں میں ٹی جی ٹی اساتذہ کے تقررات
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
تلنگانہ میں اسٹاف نرس کی 1827 جائیدادوں پر تقررات
بھٹی وکرامارکہ نے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ

امیدواروں کے لئے عہدوں کی مناسبت کے لحاظ سے کمپیوٹربیسڈٹسٹ (سی بی ٹی) منعقد کیا جائے گا۔ایس سی‘ایس ٹی‘ بی سی اور مائناریٹیز ریسیڈنشیل اسکولس میں مختلف زمروں کی 9210 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

تقررات کی ذمہ داری TREIRB کو تفویض کی گئی ہے۔ 1276 پی جی ٹی‘ 4020 ٹی جی ٹی‘ 2876 جونیئرلکچررس‘ڈگری کلچرس‘فزیکل ڈائرکٹر‘ 434ٹی جی ٹی اسکول لائبررین‘275 اسکول فزیکل ڈائرکٹر226 آرٹ اینڈ کرافٹ‘124میوزک ٹیچرس کی جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔

گزشتہ ماہ 27 مئی کودرخواست وصول کرنے کے عمل کو پورا کرلیاگیا۔تمام عہدوں کیلئے 2,63,045 درخواستیں داخل کی گئیں۔ امتحان کے شیڈول کو آئندہ دودنوں میں ویب سائٹ پر رکھ دیاجائے گا۔

a3w
a3w