دہلی

گوتم اڈانی کو زیڈ زمرہ کی وی آئی پی سیکوریٹی

توقع ہے کہ گوتم اڈانی کو ماہانہ 15 تا 20لاکھ روپے دینے ہوں گے۔ مرکزی سیکوریٹی ایجنسیوں نے صنعت کار کو لاحق خطرہ کی جو رپورٹ تیارکی تھی اس کی بنیاد پر 60 سالہ گوتم اڈانی کو یہ سیکوریٹی دی گئی ہے۔

نئی دہلی: امیر کبیر صنعت کار اور اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی کو مرکزی حکومت نے سی آر پی ایف کمانڈوز کی زیڈزمرہ کی وی آئی پی سیکوریٹی دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آل انڈیا کور ”پیمنٹ“ بنیاد پر ہوگا۔

 توقع ہے کہ گوتم اڈانی کو ماہانہ 15 تا 20لاکھ روپے دینے ہوں گے۔ مرکزی سیکوریٹی ایجنسیوں نے صنعت کار کو لاحق خطرہ کی جو رپورٹ تیارکی تھی اس کی بنیاد پر 60 سالہ گوتم اڈانی کو یہ سیکوریٹی دی گئی ہے۔

 2013 میں مرکزی حکومت نے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے سربراہ مکیش امبانی کو سی آر پی ایف کمانڈوز کی زیڈزمرہ کی سیکوریٹی دی تھی۔ اس کے چند سال بعد ان کی بیوی نیتا امبانی کو اس سے کم تر زمرہ کی سیکوریٹی فراہم کی گئی تھی۔