حیدرآباد

شمس آباد ایرپورٹ پر طیارہ کو ہائی جیک کرنے دھمکی آمیز ای میل،تین مسافرین کو طیارہ سے اتارلیاگیا

شہرحیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ سے طیارہ کو ہائی جیک کرنے کے دھمکی آمیز ای میل کے موصول ہونے کے بعدتین مسافرین کو طیارہ سے اتارلیاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ سے طیارہ کو ہائی جیک کرنے کے دھمکی آمیز ای میل کے موصول ہونے کے بعدتین مسافرین کو طیارہ سے اتارلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

ان مسافرین کی شناخت تروپتی بادی نینی، ایل ونود کمار اور پی راکیش کمار کے طورپر کی گئی ہے۔اس ای میل میں کہاگیا کہ تروپتی کے آئی ایس آئی سے تعلقات ہیں۔ان مسافرین کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔میل کے موصول ہونے کے بعد سارے ایرپورٹ میں سیکوریٹی سخت کردی گئی۔ساتھ ہی ایرپورٹ کے سیکوریٹی حکام نے دبئی جانے والے طیارہ کی مکمل جانچ بھی کی۔

تکنیکی عملہ اس میل کے بارے میں جانچ کررہا ہے۔ اس واقعہ میں تین افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

a3w
a3w