دیگر ممالک
گوٹابایا راجا پکسے نے سری لنکا کے صدر کے عہدہ سےاستعفیٰ دے دیا
گوٹابایا نے مزید کہا ’’مجھے امید ہے کہ سری لنکا اب آگے بڑھ سکتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر راجا پکشے ابھی سری لنکا میں ہوتے تو وہ اپنا استعفیٰ پیش نہ کرتے۔
مالے: سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکشے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مالدیپ میں عوامی مجلس کے صدر اور سابق صدر محمد نشید نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ نشید نے ٹویٹ کیا ’’سری لنکا کے صدر جی آر نے استعفیٰ دے دیا ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا ’’مجھے امید ہے کہ سری لنکا اب آگے بڑھ سکتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر راجا پکشے ابھی سری لنکا میں ہوتے تو وہ اپنا استعفیٰ پیش نہ کرتے۔
انہوں نے کہا ’’میں مالدیپ کی حکومت کے سوچے سمجھے کاموں کی تعریف کرتا ہوں۔ سری لنکا کے لوگوں کے لیے میری نیک خواہشات‘‘۔ واضح رہے کہ مسٹر گوٹابایا چند روز قبل سری لنکا چھوڑ کر مالدیپ فرار ہوگئے تھے اور اس وقت سنگاپور میں ہیں۔