خاتون بولر نے 21ویں صدی کا عیجب ریکارڈ بنا دیا
یہ منفرد واقعے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین گال میں کھیلیے جارہے میچ میں پیش آیا جہاں میں آئی سی سی چیمپئن شپ میں سری لنکا کے خلاف ویمنز ون ڈے میچ میں بولر نے 11 اوورز کرا دیے۔

گال: بولر کی غلطی یا امپائر کی بھول، خاتون بولر نے ون ڈے میں 11 اوورز کروائے دیے۔
یہ منفرد واقعے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین گال میں کھیلیے جارہے میچ میں پیش آیا جہاں میں آئی سی سی چیمپئن شپ میں سری لنکا کے خلاف ویمنز ون ڈے میچ میں بولر نے 11 اوورز کرا دیے۔
آن فیلڈ امپائرز اور میچ آفیشلز نے غلطی کا نوٹس نہیں لیا اور نیوزی لینڈ کی کارسن نے اپنے 11 اوورز میں 41 رنز دیے اور دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کی اسٹار نے سری لنکا کے 330 رنز کے تعاقب کے دوران 45 واں اوور کیا اور اس طرح 40 رنز کے عوض انہوں نے دو وکٹوں کے ساتھ 10 اوورز کا اپنا کوٹہ مکمل کیا۔
تاہم وہ 47 واں اوور کرانے کے لیے واپس لوٹ آئیں اور آخری اوور میں ایک ہی اسکور کرنے دیا۔ اس دوران بولر اور امپائر دونوں نے ہی غور نہیں کیا کہ 10 اوور کا کوٹہ پورا ہو چکا ہے۔
اس کے ساتھ ہی 21 سالہ ایڈن کارسن نے 1993 کے بعد سے ایک ون ڈے میں 10 سے زیادہ اوورز کرانے والی نیوزی لینڈ کی پہلی خاتون گیند باز بن کر ایک عجیب و غریب ریکارڈ اپنے نام کیا۔