کھیل

خاتون کھلاڑی کو بوسہ دینے پر اسپینی فٹبال فیڈریشن کے صدر معطل

واضح رہے کہ انہوں نے ویمنز ورلڈ کپ میں اسپین کی جیت کے بعد ایک کھلاڑی جینی ہرموسو کو سر سے پکڑ کر ان کے ہونٹوں پر بوسہ دے دیا تھا جس کے بعد کھیلوں کی دنیا میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔

زیورخ: بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کی تادیبی کمیٹی نے ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن (آر ایف ای ایف) کے صدر لوئس روبیلس کو 90 دن کے لئے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رضامندی کے بغیر خاتون کھلاڑی کا بوسہ: اسپین فٹبال فیڈریشن کے سابق سربراہ کی اپیل مسترد، پابندی برقرار

واضح رہے کہ انہوں نے ویمنز ورلڈ کپ میں اسپین کی جیت کے بعد ایک کھلاڑی جینی ہرموسو کو سر سے پکڑ کر ان کے ہونٹوں پر بوسہ دے دیا تھا جس کے بعد کھیلوں کی دنیا میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔

فیفا نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ فیفا کی تادیبی کمیٹی کے چیئرمین جارج ایوان پالاسیو نے لوئس روبیلس کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر فٹ بال سے متعلق تمام سرگرمیوں سے عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال ر ہے کہ روبیلس جمعہ کو استعفیٰ دینے والے تھے لیکن انہوں نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ۔ جب ہرموسو نے کہا کہ اس نے بوسے کے لئے رضامندی نہیں دی تھی تو آر ایف ای ایف نے ان کے دفاع کے لئے قانونی کارروائی کی دھمکی دی۔

تادیبی کمیٹی نے روبیلس اور آر ایف ای ایف حکام کو ہرموسو یا اس کے آس پاس کے لوگوں سے رابطہ نہ رکھنے کی بھی ہدایت دی۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ لوئس روبیلس، آر ایف ای ایف اور (یورپی فٹ بال باڈی) یو ای ایف اے کو فیفا ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین کی طرف سے اختیار کردہ فیصلے کی مناسب تعمیل کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ فائنل میں اسپین ویمن ٹیم کے انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد روبیلس نے ہرموسو کو پکڑ کر ان کے ہونٹوں پر بوسہ دیا تھا۔ ورلڈ کپ جیتنے والی ہسپانوی ٹیم کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے کھلاڑیوں نے بھی ہرموسو کی حمایت میں کہا تھا کہ وہ روبیلس کے فیڈریشن کے سربراہ رہنے تک بین الاقوامی میچ نہیں کھیلیں گے۔

a3w
a3w