دہلی

گیان واپی مسجد کیس، شیولنگ کی عمر کے تعین کا مسئلہ

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک درخواست کی سماعت سے اتفاق کرلیا جس کے ذریعہ وارانسی کی گیان واپی مسجد کے احاطہ میں پائے گئے شیولنگ کی عمر کا تعین کرنے سائنٹفک سروے بشمول کاربن ڈیٹنگ کرانے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک درخواست کی سماعت سے اتفاق کرلیا جس کے ذریعہ وارانسی کی گیان واپی مسجد کے احاطہ میں پائے گئے شیولنگ کی عمر کا تعین کرنے سائنٹفک سروے بشمول کاربن ڈیٹنگ کرانے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا، سماعت ملتوی
متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد کامپلکس کے سروے پر روک برقرار
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل
اب گیان واپی مسجدکے وضوخانہ کے سروے کا مطالبہ
گیان واپی مسجد وضو خانہ کا سروےجج سماعت سے علیحدہ

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ‘ جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاڑدی والا پر مشتمل بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ حذیفہ احمدی کے بیانات کا نوٹ لیا جو گیان واپی مسجد کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے پیش ہوئے تھے۔

عدالت نے اس درخواست کی سماعت جمعہ کو مقرر کرنے سے اتفاق کرلیا۔ سینئر وکیل نے بتایا کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے 12 مئی کو اُس ڈھانچہ کی عمر کا تعین کرنے کا حکم دیا تھا جسے وارانسی کی مسجد میں شیولنگ ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ عدالت نے عصری ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کی عمر کا تعین کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے 14 اکتوبر کے حکم کو درکنار کردیا تھا جس کے ذریعہ مئی 2022 میں عدالت کے حکم کے تحت کاشی وشواناتھ مندر سے متصل گیان واپی مسجد کے سروے کے دوران پائے گئے ڈھانچہ کی کاربن ڈیٹنگ سمیت سائنسی تحقیقات کی درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا۔

ہائی کورٹ کے حکم کے بعد وارانسی کی ایک مقامی عدالت نے 16 مئی کو آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے ذریعہ گیان واپی مسجد کے مکمل احاطہ کا سروے کرانے کی درخواست کی سماعت سے اتفاق کرلیا تھا۔

ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین کی درخواست قبول کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جج اے کے وشویش نے گیان واپی مسجد کمیٹی سے کہا تھا کہ وہ 19مئی تک درخواست پر اپنا جواب داخل کرے۔ عدالت نے اس معاملہ کی مزید سماعت 22 مئی کو مقرر کی تھی۔

اس سے پہلے 12 مئی کو ہائی کورٹ نے وارانسی کے ضلع جج کو ہدایت دی تھی کہ وہ شیولنگ کی سائنسی تحقیقات کرانے ہندو درخواست گزاروں کی عرضی پر قانون کے مطابق پیشرفت کرے۔

a3w
a3w