حیدرآباد

گیس کی قیمت میں اضافہ،’’ اچھے دن آگئے، مبارک ہو‘‘: کے ٹی آر

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹرپر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہاکہ اچھے دن آگئے، بدھائی ہو(مبارک ہو)، ایل پی جی کی قیمت1050روپئے ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ایل پی جی سلنڈرپر 50روپئے کے اضافہ پر طنزکرتے ہوئے اسے تمام ہندوستانیوں کے گھروں کے لئے مودی کے تحفہ سے تعبیرکیا۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹرپر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہاکہ اچھے دن آگئے، بدھائی ہو(مبارک ہو)، ایل پی جی کی قیمت1050روپئے ہوگئی ہے، اس میں 50روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے جو تمام ہندوستانیوں کو مودی جی کا تحفہ ہے۔

ساتھ ہی وزیرموصوف نے ایک خبر کو بھی ٹیگ کیا جس میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا کہ 14.2کلو کے گھریلوایل پی جی گیس سلنڈرکی قیمت میں 50روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔

گھریلوپکوان گیس سلنڈر کی قیمت اب دہلی میں 1053روپئے ہوگئی ہے۔پانچ کلو والے گھریلوپکوان گیس سلنڈرکی قیمت میں 18روپئے، 19کلوکے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 8.50روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔