شمال مشرق

کولکتہ:سالٹ لیک مارکٹ میں بھیانک آتشزدگی‘ 100 سے زائد دکانات جلکر تباہ

فلاور اسٹور ہاؤس جہاں آگ شروع ہوئی‘ کے مالک دیبوپرساد نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی صبح میں آگ لگنے کی خبر سنی۔ اسٹور ہاؤس میں قریب 8 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کا ذخیرہ تھا۔ ہر چیز تباہ ہوگئی ہے۔

کولکتہ: کولکتہ میں جمعرات کی ابتدائی صبح سالٹ لیک مارکٹ میں مہیب آگ بھڑک اٹھی جس میں 100 سے زائد دکانات جل کر تباہ ہوگئیں۔ یہ آگ قریب صبح 5 بجے لگی اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں حماس کی 130 سرنگوں کے راستے تباہ، اسکول کے قریب بمباری کا اعتراف
بی جے پی نے بھگود گیتا پاٹھ کا سیاسی استحصال کیا: ٹی ایم سی
کولکتہ میں پاکستانی جاسوس گرفتار
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
جادوپوریونیورسٹی میں ڈاکیومنٹری فلم کی پرامن نمائش

 چونکہ روڈ سے متصل 100 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئیں اس لئے کئی لاکھ روپئے نقصان کا اندیشہ ہے۔ 12 فائیر انجنس کے ذریعہ ایف ڈی بلاک میں لگی آگ پر قریب 6 گھنٹوں بعد صبح 11 بجے قابو پایا گیا۔

 فلاور اسٹور ہاؤس جہاں آگ شروع ہوئی‘ کے مالک دیبوپرساد نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی صبح میں آگ لگنے کی خبر سنی۔ اسٹور ہاؤس میں قریب 8 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کا ذخیرہ تھا۔ ہر چیز تباہ ہوگئی ہے۔مقامی افراد کے بموجب فلاور اسٹور ہاؤس میں شروع ہوئی آگ تیزی کے ساتھ علاقے میں روڈ سے متصل دیگر دکانات تک پھیل گئی۔

چونکہ کے بیشتر دکانے بمبو اور پلاسٹک سے تیار کی گئی تھیں اس لئے یہ تیزی کے ساتھ آگ کی زد میں آگئیں۔صبح میں ہوا کی وجہ سے بھی آگ مزید تیزی سے پھیلی۔

 ابتداء میں مقامی افراد نے آگ بجھانے کا کام شروع کیا اور اس دوران کولکتہ میونسپل کارپورسیشن کے گاربیج ڈرپارٹمنٹ کا بھولا ناتھ پائک نامی ملازم معمولی طور پر جھلس گیا۔ تاہم فائیر انجنس کو فوری بھیجا گیا۔ ریاست کے فائیر سرویسس کے وزیر سجیت باسو بھی بعدازاں مقام واقعہ پہنچے۔

 انہو ں نے کہا کہ اب آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔ مقام واقعہ پر موجود افسران نے کہا کہ بادی النظر میں ایسا نظر آتا ہے کہ ایک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔

گجرات میں بھکاری نے 500 روپیوں کے بقیہ قرض کیلئے 2سالہ لڑکی کا گلا گھونٹ دیا

بھاؤ نگر (سواراشٹرا) 12/جنوری (آئی اے این ایس) گجرات میں ایک بھکاری نے اپنی پڑوسی کی 2سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا کیونکہ لڑکی کی ماں قرض کے بقیہ 500 رو پئے لوٹانے میں ناکام ہوگئی۔ نیلم باغ پولیس نے 62سالہ چھگن پارمر کے خلاف قتل کا کیس درج کیا ہے۔ کانتا بین چارولیا کی جانب سے در ج کرائی گئی شکایت کے بموجب اس کی لڑکی 26دسمبر کو لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی چھان بین کے دوران پتہ چلایا کہ چھگن‘ چھوٹی لڑکی لے جارہا ہے۔ دونوں خاندان فٹ پاتھ پر مقیم ہیں۔ پولیس نے چہارشنبہ کے دن ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کے بارے میں دریافت کیا۔ تفتش کے دوران چھگن نے بتایا کہ اس نے لڑکی کی ماں کانتا بین کو چند سال قبل 5ہزار روپئے قرض دیا تھا۔ اگرچہ خاتون نے 4500 روپئے لوٹا دئے مگر اس نے  بقیہ رقم ادا نہیں کی جس کیلئے دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ چھگن نے بدلہ لینے کیلئے 2سالہ لڑکی سونل کو نیو بنڈار روڈ کے قریب ایک سنسان مقام پر لے جاکر پلاسٹک کی رسی کے ساتھ گلہ گھونٹ دیا اور نعش کو جھاڑیوں میں پھینک دیا۔چہارشنبہ کے دن نعش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجی گئی۔ ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس کی کرونا انفکشن کی رپورٹ منفی ہونے پر گرفتار کیا جائے گا۔

بہار میں دیسی ساختہ پستول کی اسمگلنگ‘ طالبہ گرفتار

پٹنہ 12/جنوری (آئی اے این ایس) بہار کے ارول ضلع میں جمعرات کے دن ایک طالبہ کو آتشیں اسلحہ اسمگل کرنے کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔اروال کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) محمد قاسم نے واقعہ کی تصدیق کی۔ یہ طالبہ اپنے بوئے فرینڈ اور دوسرے نوجوانوں کے ساتھ ایک بائک پر سفر کررہی تھی۔ این ایچ 139 پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران یہ گرفتاری کی گئی۔قاسم نے کہا کہ ملزمہ 2نوجوانوں کے ساتھ ایک بائک پر سفر کررہی تھی۔ کنجر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے روڈ پر گشت کے دوران شبہ محسوس کیا کیونکہ وہ تیز رفتاری کے ساتھ سفر کررہے تھے۔ انہوں نے پولیس کی جانب سے چیکنگ کا سگنل دینے کے باوجود گاڑی نہیں روکی۔ ہمارے افسران نے شبہ کیا کے ملزمین نے غالباً لڑکی کا اغوا کیا چنانچہ وہ نہایت تیزی کے ساتھ گاڑی چلا رہے ہیں۔ایس ایچ او اور پولیس کی دیگر ٹیموں نے بائک سواروں کو پیچھا کیا۔ مختصر تعاقب کے بعد 2نوجوان مقام واقعہ سے فرار ہوگئے مگر لڑکی بھاگنے سے قاصر رہی۔ لڑکی کے ساتھ ایک بیاگ تھا جب ہمارے پولیس جوانوں نے بیاگ کھولا تو اس میں چار دیسی ساختہ پستول(کٹّے)‘ پستول کا ایک میگزین‘ 13240روپئے نقد‘ ایک اسمارٹ فون اور ایک بٹن فون پائے گئے۔ سرسری پوچھ گچھ کے دوران طالبہ نے انکشاف کیا کہ وہ پٹنہ میں ایک کرایہ کے مکان میں بائے فرینڈ کے ساتھ مقیم ہے اور مسابقتی امتحان کیلئے تیاری کررہی ہے۔