ہم نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق نہیں کھیلا:کوہلی
انڈین پریمیر لیگ سیزن 16 میں چہارشنبہ کی رات کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو کولکتہ کے خلاف 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنگلورو: انڈین پریمیر لیگ سیزن 16 میں چہارشنبہ کی رات کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو کولکتہ کے خلاف 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس شکست کے بعد آر سی بی کے قائم مقام کپتان کافی پریشان نظر آئے۔ ویراٹ کوہلی نے اعتراف کیاکہ آر سی بی کی غلطیوں نے کے کے آر کو فتح کا تحفہ دیا۔ آر سی بی کو کے کے آر کے خلاف جیت کیلئے 20 اوور میں 201 رنز کا ہدف ملا تھا۔
لیکن آر سی بی کے بلے باز اسپنروں کے سامنے بے بس نظر آئے۔ ویراٹ کوہلی کی شاندار نصف سنچری اننگز کے باوجود آر سی بی صرف 179 رنز ہی بناسکی۔ کوہلی نے اعتراف کیاکہ ہم کے کے آر کے خلاف ہارنے کے مستحق تھے۔
کوہلی نے کہاکہ سچ پوچھیں تو ہم نے انہیں صرف جیتنے دیا۔ ہم ہارنے کے مستحق تھے۔ ہم نے انہیں فتح کا تحفہ دیا۔ ہم اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیل سکے۔ جو مواقع ملے ہم اس سے فائدہ نہیں اٹھاسکے۔
کوہلی نے مزید ک ہاکہ ہم نے کیچ بھی چھوڑے اور اس کی وجہ سے کے کے آر مزید 20 سے 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
ہم نے اچھی شروعات کی تھی۔ ہم نے خراب گیند پر وکٹیں گنوائیں۔ ویراٹ کوہلی نے مزید کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ اسکور بورڈ پر آپ کے سامنے کیاہے اور اسے کیسے حاصل کرنا ہے۔ ہم وکٹیں گنوارہے تھے۔ لیکن ہمیں صرف ایک شراکت کی ضرورت تھی۔