تعلیم و روزگار

یو پی ایس سی نتائج، 33 مسلم امیدوار کامیاب، وسیم احمد بھٹ کو ساتواں رینک

یو پی ایس سی سول سروسز کی میرٹ لسٹ 2022 جاری کردی گئی ہے۔ ان میں چار مسلم امیدواروں نے ٹاپ 100 کی فہرست میں مختلف رینک اور پوزیشن حاصل کئے ہیں۔

نئی دہلی: یو پی ایس سی سیول سروسز کے نتائج 2022 میں جملہ 33 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح جملہ کامیاب امیدواروں میں مسلم امیدواروں کی کامیابی کا تناسب صرف 3.5 فیصد رہا ہے۔

کشمیر کے وسیم احمد بھٹ کو آل انڈیا 7 رینک حاصل ہوا ہے۔ ٹاپ 10 میں صرف ایک مسلم امیدوار شامل ہے۔

یو پی ایس سی سیول سروسز کی میرٹ لسٹ 2022 جاری کردی گئی ہے۔ ان میں چار مسلم امیدواروں نے ٹاپ 100 کی فہرست میں مختلف رینک اور پوزیشن حاصل کئے ہیں۔

آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس، آئی آر ایس اور دیگر سیول سروسز کے عہدوں کے لئے جملہ 933 امیدواروں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ان کے تقرر کی سفارش کی گئی ہے۔

جملہ 933 امیدواروں میں سے مجموعی طور پر 345 جنرل زمرہ سے، 99 معاشی کمزور طبقات سے، 263 او بی سی سے، 154 درج فہرست ذاتوں سے، 72 درج فہرست قبائل کے زمرے سے منتخب ہوئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں 33 مسلمان ہیں۔ کامیاب مسلم امیدواروں میں 11 لڑکیاں شامل ہیں۔

اشیتا کشور نے پہلا رینک حاصل کیا ہے، گریما لوہیا نے دوسرا رینک حاصل کیا ہے، اوما ہارتھی نے تیسرا رینک حاصل کیا ہے اور چوتھا رینک اسمرتی مشرا کو ملا ہے۔ چاروں ٹاپر خواتین ہیں۔

سول سروسز 2022 کی ٹاپ 100 فہرست میں 04 مسلمانوں نے جگہ بنائی ہے۔ کشمیر کے وسیم احمد بھٹ ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے 7 واں رینک حاصل کیا۔

ان کے ساتھ جملہ 33 مسلمانوں کو 2022 کے یو پی ایس سی سیول سروسز امتحانات میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ان میں سے چار حج کمیٹی آف انڈیا سیول سروسز کوچنگ کلاس میں پڑھائی کرچکے ہیں۔

کامیاب مسلم امیدواروں کے ناموں کی فہرست (قوسین میں رینک بھی دیا گیا ہے)

1۔ وسیم احمد بھٹ (رینک 07)

2۔ نوید احسن بھٹ (رینک 84)

3۔ اسد زبیری (رینک 86)

4۔ عامر خان (رینک 154)

5۔ روحانی (رینک 159)

6۔ عائشہ فاطمہ (رینک 184)

7۔ شیخ حبیب اللہ (رینک 189)

8۔ ضوفشاں حق (رینک 193)

9۔ منان بھٹ (رینک 231)

10۔ عاقب خان (رینک 268)

11۔ معین احمد (رینک 296)

12۔ محمد عید الاحمد (رینک 298)

13۔ ارشد محمد (رینک 350)

14۔ راشدہ خاتون (رینک 354)

15۔ ایمن رضوان (رینک 398)

16۔ عرشیہ چاوی ٹھاکر (رینک 406)

17۔ محمد رضوِن آئی (رینک 441)

18۔ محمد عرفان (رینک 476)

19۔ رمشاد کے بی (رینک 477)

20۔ سید محمد حسین (رینک 570)

21۔ قاضی عائشہ ابراہیم (رینک 586)

22۔ محمد افضل (رینک 599)

23۔ ایس محمد یعقوب (رینک 612)

24۔ محمد شاداب (رینک 642)

25۔ شمائلہ چوہدری (رینک 703)

26۔ نہالہ کے شریف (رینک 706)

27۔ تسکین خان (رینک 736)

28۔ محمد صدیق شریف (رینک 745)

29۔ عقیلہ بی ایس (رینک 760)

30۔ محمد برہان زمان (رینک 768)

31۔ فاطمہ حارث (رینک 774)

32۔ ارم چوہدری (رینک 852)

33۔ شیریں شاہانہ ٹی کے (رینک 913)

یو پی ایس سی  کی جانب سے پہلے اعلان کردہ سیول سروسز مین 2022 کے نتائج کے مطابق 2,529 امیدواروں نے مین امتحانات میں کامیابی حاصل کی جنہیں انٹرویو کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ ان میں 83 مسلمان تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال (2021) میں جملہ 1,823 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا تھا۔ ان میں سے 685 منتخب ہوئے جن میں صرف 21 مسلمان تھے۔ گذشتہ ایک دہائی میں مسلم امیدواروں کی یہ بدترین کارکردگی تھی۔ وہیں 2020 میں 31 مسلمان منتخب ہوئے تھے۔