کھیل

خاتون کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹراکٹ کا اعلان

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے خواتین کرکٹرز کے نئے کنٹراکٹ کی فہرست جاری کر دی ہے۔ بی سی سی آئی نے نئے سنٹرل کنٹراکٹ کی فہرست میں کل 17 کھلاڑیوں کو جگہ دی ہے۔

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے خواتین کرکٹرز کے نئے کنٹراکٹ کی فہرست جاری کر دی ہے۔ بی سی سی آئی نے نئے سنٹرل کنٹراکٹ کی فہرست میں کل 17 کھلاڑیوں کو جگہ دی ہے۔

تاہم کپتان ہرمن پریت کے علاوہ بی سی سی آئی نے گریڈ اے میں صرف دو کھلاڑیوں کو رکھا ہے۔ اسمرتی مندھانا اور دیپتی شرما دیگر دو کھلاڑی ہیں جنہیں گریڈ اے میں جگہ ملی ہے۔ بی سی سی آئی نے خواتین کرکٹرز کے سنٹرل کنٹرکٹ لسٹ کو 3 زمروں میں تقسیم کیا ہے۔ تین کھلاڑیوں کو گریڈ اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ گریڈ اے میں جگہ پانے والے تینوں کھلاڑیوں کو بی سی سی آئی سے سالانہ 50 لاکھ روپے کی رقم ملے گی۔

اس کے ساتھ ہی 5 کھلاڑیوں کو بی گریڈ میں جگہ ملی ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے اس زمرہ کے کھلاڑیوں کو سالانہ 30 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ 10 کھلاڑیوں کو گریڈ سی میں جگہ ملی ہے۔ اس فہرست میں شامل کھلاڑیوں کو 10 لاکھ روپے سالانہ فیس ادا کی جاتی ہے۔

گریڈ اے میں ہرمن پریت کور‘ اسمرتی مندھنا اور دپتی شرما شامل ہیں جبکہ بریڈ بی میں رینوکا ٹھاکر، شیفالی ورما، ریچا گھوش، راجیشوری گائیکواڈ، جمائما روڈریگس شامل ہیں جبکہ گریڈ سی میں میگھنا سنگھ، دیویکا ویدیا، انجلی سروانی، پوجا وستراکر، میگھنا، اسنیہ رانا، رادھا یادو، ہرلین دیول، یاسٹیکا بھاٹیہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے مرد کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹراکٹ کی فہرست کو چار زمروں میں تقسیم کیاگیا ہے۔ پہلا زمرہ گریڈ اے پلس ہے۔ اس زمرے کے کھلاڑیوں کو سالانہ 7 کروڑ روپے دیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد مزید 3 زمرے ہیں جن میں گریڈ اے میں موجود کھلاڑیوں کو 5 کروڑ روپے سالانہ فیس ادا کی جاتی ہے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے گریڈ بی میں شامل کھلاڑیوں کو سالانہ تین کروڑ روپے کی فیس ادا کی جاتی ہے جبکہ چوتھے اور آخری گریڈ یعنی سی زمرہ میں شامل کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے سالانہ ایک کروڑ روپے کی رقم فراہم کی جاتی ہے۔