حیدرآباد

بلا خلل برقی سربراہی، تلنگانہ ملک کی واحد ریاست: کے سی آر

کے سی آر نے کہا کہ ریاست کی مزید ترقی کیلئے بی آر ایس کو عوام کا تعاون درکار ہے۔ شہرکے نواحی علاقہ پٹن چیرومین سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے یہ بات کہی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کے روز کہا کہ تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے جہاں گھریلو اور کمرشیل صارفین کو ہفتہ کے24 گھنٹے بلا خلل برقی سربراہ کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

 انہوں نے کہا کہ ریاست کی مزید ترقی کیلئے بی آر ایس کو عوام کا تعاون درکار ہے۔ شہرکے نواحی علاقہ پٹن چیرومین سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے یہ بات کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی کس سالانہ آمدنی کے معاملہ میں تلنگانہ، سرفہرست مقام پر ہے۔ ریاست کی فی کس سالانہ آمدنی 3.17 لاکھ روپے ہے۔

کے سی آر نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے عمل کے دوران کئی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا اور تلنگانہ کے خلاف منفی پروپگنڈہ بھی کیا گیا۔ مگر اب ملک کی واحد ریاست تلنگانہ میں گھریلو اور کمرشیل اورزرعی صارفین کو بلا خلل24گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے۔

a3w
a3w