بھارت

ہندوستان آنے والوں کیلئے کووِڈ ٹسٹ لازمی

مرکزی حکومت نے چین‘ ہانگ کانگ‘ جاپان‘ جنوبی کوریا‘ سنگاپور اور تھائی لینڈ سے ہندوستان آنے والے لوگوں کے لئے کووڈ ٹسٹ آر ٹی پی سی آر کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے چین‘ ہانگ کانگ‘ جاپان‘ جنوبی کوریا‘ سنگاپور اور تھائی لینڈ سے ہندوستان آنے والے لوگوں کے لئے کووڈ ٹسٹ آر ٹی پی سی آر کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود منسکھ منڈاویہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ یکم جنوری 2023 سے نافذ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ چین‘ ہانگ کانگ‘ جاپان‘ جنوبی کوریا‘ سنگاپور اور تھائی لینڈ سے ہندوستان آنے والے لوگوں کو اپنا کووِڈ ٹسٹ آر ٹی پی سی آر ایر سویدھا پورٹل پر جمع کرانا ہوگا۔

مرکزی وزیر صحت نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کی 2 فیصد رینڈم چیکنگ ایرپورٹ پر جاری رہے گی۔ دنیا بھر میں کووڈ19 انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔