انٹرٹینمنٹ

معروف فلمی اداکارہ سیما آر دیو چل بسیں

سیما دیو (81) الزائمر کی بیماری اور دیگر عوارض میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے آج صبح ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔

ممبئی: بالی ووڈ اور مراٹھی فلم اداکارہ سیما آر دیو کا طویل علالت کے بعد یہاں انتقال ہو گیا، خاندانی ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ وہ 81 برس کی تھیں۔

متعلقہ خبریں
بنگلورو ریو پارٹی، تلگو اداکارہ ہیما کو ایک اور نوٹس
سونم کپور بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
فلم بیڈ نیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمالئے
ذیابیطس ایکسپو، سابق چیف جسٹس آف انڈیا شریک

سیما دیو (81) الزائمر کی بیماری اور دیگر عوارض میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے آج صبح ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔

ان کے شوہر رمیش دیو ایک معروف اداکار ہیں اور ان کے دو بیٹے اجنکیا اور ابھینئے میں سے ایک اجنکیا اداکار اور ابھینئے ڈائریکٹر ہیں۔ اداکارہ سیما ممبئی میں پیدا ہوئیں اور ان کا اصل نام نلنی صراف تھا۔

 انہوں نے ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بلیک اینڈ وائٹ سے لے کر رنگین دور تک چھ دہائیوں پر محیط کیریئر میں لگ بھگ 90 ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا۔

انہیں اپنے شوہر رمیش اور امیتابھ بچن سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ میوزیکل بلاک بسٹر "آنند (1971)” میں ان کے اہم کردار کے لیے سب سے زیادہ یاد کیا جاتا ہے۔