کرناٹک

ہندوپور سے بنگلورو، بیف کی منتقلی۔ 14سری رام سینے ارکان گرفتار

آندھراپردیش کے ہندوپور سے بنگلورو کو بیف (بھینس کا گوشت) منتقل کرنے پر اتوار کے دن 7افراد کو گرفتارکرلیاگیا اور پانچ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

بنگلورو: آندھراپردیش کے ہندوپور سے بنگلورو کو بیف (بھینس کا گوشت) منتقل کرنے پر اتوار کے دن 7افراد کو گرفتارکرلیاگیا اور پانچ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

7افراد کے ساتھ سری رام سینے کے 14 ارکان کو بھی گرفتارکرلیاگیا کیونکہ ان لوگوں نے ملزمین کی کار کوآگ لگادی تھی۔ ریاست میں پچھلی بی جے پی حکومت میں منظورہ کرناٹک پریوینشن آف سلاٹر اور پریزرویشن آف کیٹل ایکٹ 2020 میں کیٹل کی تعریف‘ گائے‘ بچھڑا‘ بیل اور بھینس یا بھینسہ کے طور پرکی گئی ہے۔

ان مویشیوں کا ذبیحہ ممنوع ہے۔ قبل ازیں 1964ء کے قانون کی رو سے صرف گائے یا بچھڑا یا بھینس کومارنا ممنوع تھا جبکہ 2020ء کے قانون میں بھینس یا بھینسہ کا ذبیحہ بھی ممنوع قرارپایا۔ کانگریس نے کہاتھا کہ وہ برسرِ اقتدارآنے کے بعد 2020ء کا قانون منسوخ کردے گی لیکن اس سلسلہ میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی حالانکہ کرناٹک میں اس کی حکومت بن چکی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس بنگلورو رورل ملیکارجن بلدنڈی کے بموجب واقعہ آج صبح 5:45کے آس پاس پیش آیا۔ سری رام سینے ا رکان نے پانچ منی ٹرکس اور ایک کارکو روکا۔ گاڑیاں ہندوپور سے بنگلورو آرہی تھیں۔ انہیں دوڈابالاپور میں روکا گیا۔ ہندوتوا تنظیم کے برہم ورکرس نے کارکوآگ لگادی اور گوشت لے جارہے افراد پر حملہ کردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس فوری وہاں پہنچ گئی اور اس نے 7افراد کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا کہ ہم نے اس سلسلہ میں دوکیسس درج کرلئے۔ ایک کیس ذبیحہ گاؤ قانون کے تحت درج ہوا اور دوسرا کیس کارکو تباہ کرنے اور گوشت لے جانے والوں پر حملہ کرنے پرسری رام سینے ورکرس پردرج ہوا۔

جملہ 21افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ان میں 7 گوشت ٹرانسپورٹ کرنے والے اور14 سری رام سینے ارکان شامل ہیں۔ گوشت منتقل کرنے والے پانچ افراد کا تعلق ہندوپور سے ہے جبکہ دیگر 2 گوری بدنور کے رہنے والے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w