شمالی بھارت

ہندو تنظیموں کی احتجاجی ریالی۔ ہندو خاتون کے مسلم شخص کے ساتھ فرار پر اظہار برہمی

ایک شادی شدہ ہندو خاتون کے ایک مسلمان شخص کے ساتھ فرار ہونے کے بعد دوارکا میں کئی ہندو تنظیموں نے ایک احتجاجی ریالی منظم کی۔

دوارکا: ایک شادی شدہ ہندو خاتون کے ایک مسلمان شخص کے ساتھ فرار ہونے کے بعد دوارکا میں کئی ہندو تنظیموں نے ایک احتجاجی ریالی منظم کی۔

کئی ہندو تنظیموں کی زیر قیادت اس ریالی میں کھروا برادری کے لوگ بھی شامل تھے۔ دوارکا کے اوکھا منڈل میں ایک مسلم شخص ایک شادی شدہ ہندو خاتون کو لے کر فرار ہوگیا جس کے بعد یہ احتجاجی ریالی منظم کی گئی۔

احتجاجی مظاہرین میں لاپتہ ہندو خاتون کا پتہ چلانے کی کوششوں اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے پرنت کے دفتر کو ایک درخواست پیش کی۔

شادی شدہ ہندو خاتون جو اوکھامنڈل علاقہ سے تعلق رکھتی تھی اپنے سسرال والوں کے گھر سے واپس ہونے کے بعد اپنے آبائی مقام پر رہ رہیں تھیں۔

گھر چھوڑنے کے بعد وہ واپس نہیں آئی۔ اس نے کہاتھا کہ وہ کالج سے سرٹیفکیٹ لینے جارہی ہے۔ اوکھلا سمست کھروا برادری نے بھی اوکھلا میرین پولیس کو ایک یاد داشت پیش کی اور اس معاملہ میں مدد کرنے کی گزارش کی۔

a3w
a3w