حیدرآباد

تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون سرگرم، زبردست بارش کا امکان

اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ بیشتر اضلاع میں بعض مقامات پر شدید گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ اسی عرصہ کے دوران ریاست کے کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال،راجناسرسلہ، کریم نگر، پداپلی، سدی پیٹ، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ بیشتر اضلاع میں بعض مقامات پر شدید گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ اسی عرصہ کے دوران ریاست کے کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

حیدرآبادمیں مطلع ابرآلود رہے گا۔شہر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کاامکان ہے۔تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون سرگرم ہوگیا ہے۔کاماریڈی کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی جبکہ محبوب آباد ضلع میں چند مقامات پر شدید بارش ہوئی۔