آندھراپردیش
ہندو عقیدہ کے تحفظ کیلئے3ہزار منادر کی تعمیر
آندھرا پردیش کے ہر ضلع میں ایک مندر کے قیام کو یقینی بنانے کی کوشش کے تحت حکومت نے بڑے پیمانے پر منادر کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے ہر ضلع میں ایک مندر کے قیام کو یقینی بنانے کی کوشش کے تحت حکومت نے بڑے پیمانے پر منادر کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔
چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ہدایت پر ہندو عقیدہ کے تحفظ اور اس کی تشہیر کیلئے منادر کی تعمیر کی پہل شروع کی گئی۔
ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر کٹوستیہ نارائنہ نے کہا کہ ہندو عقیدہ کے تحفظ اور اس کی تشہیر کیلئے کمزور طبقات کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر مندروں کی تعمیر کی کوشش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ستیہ نارائنہ جو انڈومنٹ کے وزیر بھی ہیں، نے منگل کے روز ایک ریلیز میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ تروملا تروپتی دیواستھانم کے سری وانی ٹرسٹ نے ہر ایک مندر کی تعمیر کیلئے10لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔