آندھراپردیش

چیف منسٹر کے قافلہ کیلئے19 نئی گاڑیوں کی خریدی

ان 19 ٹویٹا فارچون گاڑیوں میں 4 گاڑیوں کو بلٹ پروف بنایا جائے گا جبکہ وی آئی پی سیکیوریٹی اقدامات کے حصہ کے طور پر مزید2گاڑیوں پر جامر نصب کئے جائیں گے۔

امراوتی: حکومت آندھرا پردیش نے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ر یڈی کے استعمال کیلئے19نئی ایس یووی گاڑیاں خریدی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
نصف یوم اسکولس پروگرام میں توسیع
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
ہندو عقیدہ کے تحفظ کیلئے3ہزار منادر کی تعمیر
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع

ان 19 ٹویٹا فارچون گاڑیوں میں 4 گاڑیوں کو بلٹ پروف بنایا جائے گا جبکہ وی آئی پی سیکیوریٹی اقدامات کے حصہ کے طور پر مزید2گاڑیوں پر جامر نصب کئے جائیں گے۔ شعبہ انٹلیجنس سیکیوریٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔

کئی ریاستی وزراء کا دعویٰ ہے کہ جگن موہن ریڈی بندرگاہی شہروشاکھا پٹنم سے بہت جلد سرکاری امور انجام دیں گے۔ کیونکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی حکومت، شہر وشاکھا پٹنم کو ریاست کا اگزیکٹیو صدر مقام بنانا چاہتی ہے۔نصف سے زائد نئی گاڑیوں کو چیف منسٹر کے استعمال کیلئے بندرگاہی شہر میں رکھا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بات بتائی۔ چیف منسٹر کی گاڑیوں کے قافلہ میں سات نئی گاڑیاں 2019کے وسط میں اس وقت خریدی گئی تھیں جبکہ جگن موہن ریڈی نے چیف منسٹری کا حلف لیا تھا۔ چیف منسٹر کے قافلہ میں شامل یہ گاڑیاں فٹ حالات میں ہیں۔

ان گاڑیوں کا زائد استعمال نہیں کیا گیا ہے لیکن چیف منسٹر جگن اپنا دفتر وشاکھا پٹنم منتقل کرنا چاہتے ہیں اس لئے حکومت کو گاڑیوں کا ایک نیا بیڑا حاصل کرنا پڑا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔ ایک سینئر سیکیوریٹی آفیسر نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کا ایک سیٹ، امراوتی میں رکھا جائے گا۔ چیف منسٹر کے قافلہ میں عموماً دو بلٹ پروف اور ایک جامر گاڑی شامل رہتی ہے۔ گاڑیوں کے نئے بیڑے کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ 4 بلٹ پروف اور2جامر گاڑیوں کو ہمیشہ تیار رکھا گیا ہے۔