دہلی

ہنڈن برگ، سپریم کورٹ کا حکم مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ: عاپ

سپریم کورٹ کا حکم جو مختلف باقاعدہ اسٹاک مارکٹ میں اُمور کو دیکھنے کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا جو فیصلہ کہا ہے، جن میں حالیہ اڈانی شیئرس کی گراوٹ ہوئی ہے، جو کہ مودی حکومت کے منہ پر ایک زبردست طمانچہ ہے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم جو مختلف باقاعدہ اسٹاک مارکٹ میں اُمور کو دیکھنے کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا جو فیصلہ کہا ہے، جن میں حالیہ اڈانی شیئرس کی گراوٹ ہوئی ہے، جو کہ مودی حکومت کے منہ پر ایک زبردست طمانچہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)
اڈانی۔ ہنڈن برگ تنازعہ، سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت پر آمادہ
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ

آج یہ ثابت ہوگیا ہے کہ مودی حکومت بدعنوان اور بے کار ہے۔ عاپ کے قومی ترجمان سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ عدالت عظمیٰ نے جمعرات کو 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے سربراہ سابق سپریم کورٹ جج اے ایم سپرے‘ اڈانی گروپ کے حالیہ شیئرس کے گراوٹ کی تحقیقات کرے جس سے ہینڈن برگ ریسرچ فراڈ الزامات منظر عام پر آئے ہیں اور اسٹارک مارکٹ کے تعلق دیگر اُمور پر بھی توجہ دی گئی ہے۔

چیف جسٹس چندرا چوڑ اور جسٹس پی ایم نرسمہا اور جے بی پردی والا پر مشتمل بنچ نے یہ بھی کہا کہ پیانل صورتحال کا مکمل جائزہ لے گا اور سرمایہ کاروں کو باقاعدگی کے اقدامات کے تعلق سے باخبر رہنے اور اُس کو مستحکم بنانے اِس کے ذریعہ اسٹاک مارکٹ کو مستحکم بنانے کی تجویز پیش کی۔

سپریم کورٹ کے احکام پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عاپ لیڈر نے کہا کہ یہ مودی حکومت کے منہ پر سخت طمانچہ ہے۔

اڈانی کو بچانے کے لئے مودی کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، انہوں نے یہ الزام لگایا۔ اپوزیشن پارٹیاں اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جانچ کا مطالبہ کررہی ہیں، لیکن مودی حکومت نے واضح طور پر اِسے مسترد کردیا ہے، یہ بات سنگھ نے کہی۔ ملک کی عدالت عظمیٰ کو آخر کار مداخلت کرنی پڑی ہے، انہوں نے یہ بات کہی۔