دہلی

یومِ جمہوریہ سے قبل کینیڈا کے دہشت گرد کے دو ساتھی دہلی میں گرفتار

یومِ جمہوریہ سے قبل دہلی پولیس نے کینیڈا کے جرائم پیشہ سے دہشت گرد بنے لکھبیر سنگھ لڈا کے دو مبینہ ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

نئی دہلی: یومِ جمہوریہ سے قبل دہلی پولیس نے کینیڈا کے جرائم پیشہ سے دہشت گرد بنے لکھبیر سنگھ لڈا کے دو مبینہ ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب

عہدیداروں نے آج یہ دعویٰ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان دونوں کی پنجاب کے گرداسپور کے ساکن راجن بھٹی اور پنجاب کے فیروز پور کے ساکن کنول جیت سنگھ عرف چنا کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔

خالصتانی دہشت پسند اور جرائم پیشہ افراد کے تعلقات کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران پولیس نے بھٹی کو گرفتار کیا ہے۔ وہ پنجاب کا مطلوب جرائم پیشہ اور مفرور مجرم لنڈا ہریکے کا قریبی ساتھی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس (اسپیشل سل) منیشی چندر نے یہ بات بتائی۔ بھٹی کے انکشافات اور تکنیکی تجزیہ کی بنیاد پر کنول جیت سنگھ عرف چنا کو بھی پنجاب پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ سنگھ، اپنے ایک ساتھی کے ساتھ امرتسر کے ایک ہوٹل میں مقیم تھا۔

دھاوے کے دوران گھیرے جانے کے بعد مشتبہ ملزمین نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے مختصر تبادلے میں کانسٹبل یوگیش زخمی ہوگیا۔ سنگھ کو پکڑ لیا گیا، لیکن اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔