سوشیل میڈیا

ویڈیو: بندر بھی انسانوں کی طرح جنگل میں موبائیل استعمال کرنے لگے

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگل میں کئی بندر ایک شخص کے ہاتھ میں رکھے موبائل کو اسکرول کر رہے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین چار بندر بیک وقت موبائل اسکرول کر رہے ہیں اور ایک ساتھ مزے کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: ملک بھر انٹر نیٹ کا استعمال عام بات ہے۔ آج کے دور میں تقریباً تمام گھروں میں انٹرنیٹ استعمال ہورہا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو اسمارٹ فونز کے دور میں زندگی آسان ہوگئی ہے۔ اب ہم صرف ایک کلک سے گھر بیٹھے کوئی بھی سامان یا سروس آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگل میں کئی بندر ایک شخص کے ہاتھ میں رکھے موبائل کو اسکرول کر رہے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین چار بندر بیک وقت موبائل اسکرول کر رہے ہیں اور ایک ساتھ مزے کر رہے ہیں۔

 اس ویڈیو کو مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے ایک کیپشن بھی لکھا ہے: ملک میں واقعی ڈیجیٹلائزیشن ہو رہی ہے۔ اب جانور بھی انسانوں کی طرح موبائل استعمال کرنے لگے ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی ہٹس مل چکے ہیں، اس ویڈیو کو 13 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ساتھ ہی اس ویڈیو پر کئی لوگوں نے اپنا اپنا اظہار خیال بھی کیا ہے۔

 تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ وہ جانوروں کو بھی اپنے قابو میں لے رہے ہیں۔ تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ملک میں اسمارٹ فونز کی مانگ جلد بڑھنے والی ہے۔

a3w
a3w