تلنگانہ

خانہ پور میں آوارہ کتوں کی دہشت، حملہ میں 4 افراد شدید زخمی

اطلاع کے ساتھ ہی کونسلر آفرین حانم امان اللہ خان زخمی افراد کے گھر پہنچ کر افسوس کااظہار کرتے ہوئے زخمی ضعیف خواتین کی مزاج پرسی کی۔ زخمیوں کو سرکاری دواخانہ سے رجوع کرکے دیگر کی عیادت کی۔ڈاکٹروں سے زخمیوں کے علاج ومعالجہ کے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔

خانہ پور: وارڈ نمبر6مغل پور میں آج کتوں نے دہشت مچاکرعوام میں ڈروخوف کا ماحول پیدا کردیا۔یہاں کتوں نے 4افراد جس میں دو خواتین اور دوبچوں کے علاوہ ایک گائے کا بچھڑا بھی شامل ہے کوکاٹ کر بری طرح زخمی کردیا۔

متعلقہ خبریں
بلارم علاقہ میں کتے کے منہ میں نومولود کے سر سے سنسنی
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی
آوارہ کتوں پر قابو پانے ویلفیر بورڈ کی سفارشات پر عمل آوری: میئر
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ

واقع کی اطلاع کے ساتھ ہی کونسلر آفرین حانم امان اللہ خان زخمی افراد کے گھر پہنچ کر افسوس کااظہار کرتے ہوئے زخمی ضعیف خواتین کی مزاج پرسی کی۔ زخمیوں کو سرکاری دواخانہ سے رجوع کرکے دیگر کی عیادت کی۔ڈاکٹروں سے زخمیوں کے علاج ومعالجہ کے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔

اس موقع پرکونسلر آفرین بیگم نے پنی جانب سے زخمیوں کے مکمل علاج کا تیقن دیا۔ اس موقع پرانہوں نے کمشنر بلدیہ رتناکرراؤ سے بات چیت کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ بار بار توجہ دلوانے کے باوجود بستی سے کتوں کونہیں پکڑاگیا اورآج یہ نوبت آئی۔

 انہوں نے کمشنر بلدیہ اور بلدی عہدیداروں پر الزام عائد کیا کہ وہ فرائض سے غفلت ولاپرواہی برتررہے ہیں جس کا خمیازہ آج عوام کوبھوگت ناپڑرہا ہے۔ بعدازاں کونسلر نے صحافیوں کو واقعہ کی تفصیلات سے واقف کرایا۔انہوں نے کہاکہ ٹاؤن سے کتوں کوپکڑکر شہر سے باہر کرنے کی اپیل کی بصورت دیگر احتجاج منظم کرنے کا انتباہ دیا۔

a3w
a3w