دہلی

یکساں سیول کوڈ سے متعلق دھوکہ دہی پر مبنی پیامات اور کالس، عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ: لا کمیشن

لا کمیشن نے 7 جولائی کو عوام کو یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) سے متعلق اس کے نام پر جعلی واٹس ایپ پیغامات اور کالس کے خلاف انتباہ دیا۔

نئی دہلی: لا کمیشن نے 7 جولائی کو عوام کو یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) سے متعلق اس کے نام پر جعلی واٹس ایپ پیغامات اور کالس کے خلاف انتباہ دیا۔

اس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ احتیاط برتیں اور درست معلومات کے لیے اس کی ویب سائٹ سمیت سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔ لا کمیشن نے یو سی سی سے متعلق اپنی دستبرداری (Disclaimer) میں ”چند واٹس ایپ ٹیکسٹ پیامات، کالس اور دیگر پیغامات“ کا حوالہ دیا۔

کمیشن نے کہا کہ یہ بات علم میں آئی ہے کہ چند افراد کے درمیان چند فون نمبرس گشت کررہے ہیں۔ انھیں لا کمیشن آف انڈیا کے ساتھ غلط طور پر جوڑا جارہا ہے۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ لا کمیشن کا ان ٹیکسٹ، کالس یا پیامات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ لا کمیشن ان کی توثیق نہیں کرتا اور ان کے سلسلہ میں کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔ لا کمیشن اپنے آفشیل چینلس بشمول اس کی ویب سائٹ https: lawcommissionofindia.nic.in کے ذریعہ بات چیت کرتا ہے۔

اس نے کہا کہ لوگوں کو اس سلسلہ میں جاری کردہ عوامی نوٹس (یو سی سی پر آراء کا اظہار) تک رسائی حاصل کرنے کے لیے لا کمیشن آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ پر جانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

پینل کو حال ہی میں 14 جون کو جاری کردہ اس کی عوامی نوٹس پر 19 لاکھ جوابات موصول ہوچکے ہیں۔ عوام 13 جولائی تک جواب داخل کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w