مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی حملے میں 02 ہلاک، 02 زخمی

لبنان کی جنوبی سرحدوں پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے دو ارکان ہلاک اور دو شہری زخمی ہو گئے۔

بیروت: لبنان کی جنوبی سرحدوں پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے دو ارکان ہلاک اور دو شہری زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں امریکی سفارت خانہ پر حملہ کی کوشش ناکام
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر پھر اسرائیلی بمباری
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام

لبنانی فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے آٹھ قصبوں اور گاؤوں پر 14 فضائی حملے کیے اور تین مکانات کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے علاقے کے 15 قصبوں اور گاؤوں پر 100 کے قریب گولے بھی داغے، جس سے 8 مکانات تباہ اور 25 دیگر کو نقصان پہنچا۔

دریں اثنا، لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے السمقا، الموتیلا اور زارت بیرکوں سمیت متعدد اسرائیلی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔