مشرق وسطیٰ

رمضان المبارک میں 1.68 ملین غیر ملکی زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی

زائرین کی دیکھ بھال اور رہنمائی مراکز جن کی تعداد 1966 ہے، سے ایک لاکھ 97 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

ریاض :  سعودی عرب میں سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک میں بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 1.68 ملین رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
رمضان المبارک میں صدقات، خیرات اور محاسبہ نفس: ایک روحانی سفرتحریر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
روزہ انسان کے لئے بہیمی اور حیوانی عنصر پر روحانی اور ملکوتی عنصر کو غالب کرنے کا سبب: مولانا قاضی اسد ثنائی

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ریاض الجنہ کے لیے 11 لاکھ زائرین نے پرمٹ لیے، جن کا تعلق 155 ملکوں سے تھا۔

رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ میں 30 نسک کیئرسینٹرز سے 11 زبانوں میں ایک لاکھ 53 ہزار خدمات فراہم کی ہیں۔

زائرین کی دیکھ بھال اور رہنمائی مراکز جن کی تعداد 1966 ہے، سے ایک لاکھ 97 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

رمضان المبارک کے دوران فیلڈ مانیٹرنگ ٹیموں نے رہائشی سیکٹرز کے 21 ہزار500 وزٹ کیے جن کا مقصد زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو جانچنا تھا۔

اس سے قبل مکہ مکرمہ ومشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے بیان میں کہا تھا کہ رمضان المبارک کے ابتدائی پندرہ دنوں میں مکہ مکرمہ کی حدود میں موجود میقیات کی مساجد میں تقریبا دو ملین عمرہ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

مملکت کے مختلف شہروں سے رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ (میقات) آنے والی گاڑیوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 94 رہی۔۔