آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم میں کورونا کے 10 نئے معاملات

وشاکھاپٹنم میں کورونا کے دس نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔اس طرح سرگرم معاملات کی تعداد بڑھ کر38تک جاپہنچی ہے۔ان میں 25مریض اسپتالوں اور گھروں میں الگ تھلگ زیرعلاج ہیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں کورونا کے دس نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔اس طرح سرگرم معاملات کی تعداد بڑھ کر38تک جاپہنچی ہے۔ان میں 25مریض اسپتالوں اور گھروں میں الگ تھلگ زیرعلاج ہیں۔اس وبا کے مثبت معاملات میں اضافہ کے پیش نظرعوام میں تشویش دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
ملک میں کووڈ کے 646 نئے کیسس، ایک موت
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

گذشتہ سال دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں کورونا کے معاملات درج کئے گئے تھے۔24دسمبر کوایک خاتون کی کورونا سے موت کی بھی اطلاع ملی ہے۔اس خاتون کی موت کے بعد اس کے رشتہ داروں کا کوویڈ معائنہ کروایاگیا تھا تاہم وہ منفی پائے گئے۔اس موت کے بعد ضلع بھرمیں چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط کریں۔