تعلیم و روزگار

سریش کمار، ایفلو کے وائس چانسلر کے عہدہ سے سبکدوش

پروفیسر سریش کمار نے شخصی وجوہات کی بنیاد پر انہیں اس عہدہ سے سبکدوشی کی اجازت دینے کی خواہش کی تھی جو انہیں دے دی گئی۔

حیدرآباد: وزرات تعلیم نے انگلش اینڈ فارین لیگنویجس یونیورسٹی(ایفلو) کے وائس چانسلر کے طورپر پروفیسر ای سریش کمار کو عہدہ سے سبکدوشی کی اجازت دی جس کے بعد سریش کمار آج اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ڈان ہائی اسکول: جدید تعلیمی نظام کا درخشاں ستارہ
عثمانیہ یونیورسٹی: یو جی سی NET کے ذریعہ پی ایچ ڈی میں داخلے
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

پروفیسر سریش کمار نے شخصی وجوہات کی بنیاد پر انہیں اس عہدہ سے سبکدوشی کی اجازت دینے کی خواہش کی تھی جو انہیں دے دی گئی۔

پروفیسر سریش کمار نے یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر سرابھی بھارتی کو ذمہ داری حوالے کی جس کی ہدایت وزرات تعلیم نے انہیں دی تھی۔پروفیسر بھارتی، تاحکم ثانی یا پھر نئے وائس چانسلر کی تقرری تک اس عہدہ پر فائز رہیں گی۔