شمالی بھارت
اجمیر میں بارش کا 105 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اتوار کی صبح 8:30 بجے تا پیر کی صبح 8:30 بجے اجمیر میں 131.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس طرح ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ راجستھان میں پہلی مرتبہ مانسون سے قبل سیلاب جیسی صورتِ حال ہے۔

جئے پور: طوفان بپرجوائے نے اجمیر میں ماہ ِ جون میں 105 سل کا ریکارڈ توڑدیا۔ آئی ایم ڈی ڈائرکٹر جئے پور رادھے شیام شرما نے یہ بات بتائی۔ 17 جون 1917 کو اجمیر میں ایک دن میں 119.4 ملی میٹر بارش ہوئی تھی جو ماہ جون میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش تھی۔
اتوار کی صبح 8:30 بجے تا پیر کی صبح 8:30 بجے اجمیر میں 131.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس طرح ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ راجستھان میں پہلی مرتبہ مانسون سے قبل سیلاب جیسی صورتِ حال ہے۔
گزشتہ 4 دن میں سائیکلون بپرجوائے کے باعث کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ باڑھ میر‘ پالی‘ راج سمند‘ بھیلواڑہ اور اجمیر میں سیلاب آگیا۔ اجمیر اور بھیلواڑہ کے کئی مواضعات میں برقی سربراہی منقطع ہوگئی ہے۔