Uncategorized

کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں روہت اینڈ کمپنی نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ٹیم انڈیا نے یشسوی جیسوال اور شیوم دوبے کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت 15.4 اوور میں 173 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

اندور: ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں روہت اینڈ کمپنی نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ٹیم انڈیا نے یشسوی جیسوال اور شیوم دوبے کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت 15.4 اوور میں 173 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

متعلقہ خبریں
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
دھرو جورل کیلئے ٹیم انڈیا تک پہنچے کا سفر آسان نہیں رہا
کوہلی نے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑدیا
ویراٹ کو دوبارہ ٹسٹ کپتان بنانا چاہئے: سابق کپتان

14 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی میں واپسی کرنے والے ویراٹ کوہلی نے اس میچ میں 16 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے پانچ چوکے لگائے۔ اس اننگز کے ساتھ ویراٹ نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

وہ یہ ریکارڈ بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ درحقیقت 29 رنز کی اپنی اننگز کے دوران 17 رنز بنانے کے بعد ویراٹ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دو ہزار رنز مکمل کرلیے۔ وہ ایسا کرنے والے ہندوستان کے پہلے اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ ان سے پہلے آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے یہ کارنامہ انجام دیاہے۔

اسٹرلنگ نے ٹی ٹوئنٹی میں 83 اننگز میں 2074 رنز بنائے ہیں جبکہ ویراٹ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 46 اننگز میں 2012 رنز بنائے ہیں۔

ان میں 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تاہم ویراٹ دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ونڈے میں بھی نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے 2000 رنز بنائے۔ ونڈے میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویراٹ نے 152 اننگز میں 65.49 کی اوسط سے 7794 رنز بنائے ہیں۔

ان میں 27 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں ہیں۔ ونڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے۔ انہوں نے 232 اننگز میں 42.33 کی اوسط سے 8720 رنز بنائے ہیں۔ ان میں 17 سنچریاں اور 52 نصف سنچریاں شامل ہیں۔