نواب شاہ عالم خان یادگار کل ہند مشاعرہ
شہرحیدرآبادکوملک کے صنعتی نقشے میں ایک منفرد اورنمایاں مقام پر پہنچانے والی عظیم ہستی نواب شاہ عالم مرحوم نے اپنی فہم‘ذہانت فراست اور غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعہ صنعتی ترقی وفروغ میں قابل قدراوراہم کردار ادا کیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکوملک کے صنعتی نقشے میں ایک منفرد اورنمایاں مقام پر پہنچانے والی عظیم ہستی نواب شاہ عالم مرحوم نے اپنی فہم‘ذہانت فراست اور غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعہ صنعتی ترقی وفروغ میں قابل قدراوراہم کردار ادا کیا۔
دکن کی اس تہذیبی اورادبی سرگرمیوں کی نمائندہ شخصیت کی یادمیں ہرسال کی طرح اس سال بھی 25فروری ہفتہ کو8بجے شب انوارلعلوم کالج ملے پلی میں نواب شاہ عالم خان یادگار ہند مشاعرہ منعقد ہوگاجس میں ملک کے نامور شعراء جوہر کانپوری‘ماجددیوبندی‘منظربھوپالی‘ اقبال اشہر‘منیش شکلا‘اشفاق اصفی‘لیاقت جعفری‘ مشہور آئی پی ایس آفیسر خالدقیصر‘محترمہ لتا حیاء‘ انادہلوی‘خوشبوشرما‘شبنم علی شرکت کریں گے۔
وسیم بریلوی جوقطرمیں مشاعرہ میں شرکت کے بعد لوٹنے کے دوران حادثہ میں زخمی ہوگئے تھے اگر اجازت ملے توان کی شرکت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ مقامی شعراء فاروق شکیل‘سردارسلیم‘نریندررائے‘ شاہد عدیلی‘ وحیدپاشاہ قادری اورکوکب ذکی حصہ لیں گے۔ نواب محبوب عالم خان کی سرپرستی میں نواب مجاہدعالم خان‘ ڈاکٹر مصطفے کمال‘ میمن سجاد‘احمدبیگ اور غلام احمد نورانی پر مشتمل استقبالیہ کمیٹی تیاریوں کی نگرانی کررہی ہے۔