ایشیاءجرائم و حادثات

میانمار میں دھماکہ، دو افراد ہلاک

نیپیڈا: میانمار کے ساگانگ علاقے میں دو دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔

نیپیڈا: میانمار کے ساگانگ علاقے میں دو دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
میانمار میں جھڑپیں : ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ گئے

مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔

میانمار کے آؤٹ لیٹ الیون میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکے میانمار کے ساگانگ علاقے کے شہر شوبو میں تقریباً 03:30 جی ایم ٹی پر ہوئے۔ پہلا دھماکا دریائے چنڈوین کے پل پر اور دوسرا شہر کے شمال میں ایک سڑک پر ہوا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک 60 سالہ شخص اور ایک تین سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا ہے جو اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ان دھماکوں میں نو مرد، ایک بارہ سالہ لڑکا اور آٹھ خواتین زخمی ہوگئے، جن میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w