تلنگانہ

تلنگانہ میں ہاف ڈے اسکولس اور گرمائی تعطیلات

حیدر آباد: ریاست میں روزبہ روزبڑھ رہے درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ کے ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکولوں میں صبح کا سیشن آدھے دن تک ہی چلایا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق اسکولس کے لئے مارننگ سیشن (ہاف ڈے) کا آغاز 15 مارچ سے ہوسکتا ہے، جس کے اوقات صبح 7:45 سے دوپہر 12 بجے تک رہیں گے۔ جماعت اول تا نہم کے امتحانات 12 سے 20 اپریل تک ہوں گے۔

تلنگانہ کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے لئے گرمیوں کی تعطیلات 21 اپریل سے شروع ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق امتحانات صبح کے سیشن میں منعقد کے جائیں گے، جو صبح 9:30 سے 12:30 بجے تک رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق جون کے مہینے میں درجہ حرارت بڑھنے کی صورت میں گرمیوں کی تعطیلات بڑھا دی جائیں گی۔ اگر درجہ حرارت میں کمی نہیں آتی ہے توتعطیلات میں ایک ہفتہ یا 15 دن تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں مارچ کے وسط سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ دوسری طرف تلنگانہ ایس ایس سی کے امتحانات 3 اپریل سے 13 اپریل تک ہوں گے۔ گرمیوں کی تعطیلات 14 اپریل سے شروع ہوں گی۔

a3w
a3w