حیدرآباد

Asaduddin Owaisi on Sharbat Jihad: پہلے لوو جہاد، اب شربت جہاد؟ نفرت سے بھارت ترقی نہیں کرے گا۔ اسدالدین اویسی کی بابا رام دیو پر تنقید (ویڈیو)

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے یوگا گرو بابا رام دیو اور ان کی کمپنی پتنجلی کی جانب سے "شربت جہاد" کے متنازعہ نعرے پر سخت تنقید کی ہے۔

Asaduddin Owaisi on Sharbat Jihad: حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے یوگا گرو بابا رام دیو اور ان کی کمپنی پتنجلی کی جانب سے "شربت جہاد” کے متنازعہ نعرے پر سخت تنقید کی ہے۔ اویسی نے اس مہم کو ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے بیانات ہندوستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

اسدالدین اویسی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا: "پہلے ‘لوو جہاد’ کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا، اب ‘شربت جہاد’ جیسے بے معنی اور اشتعال انگیز نعروں کے ذریعہ نفرت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ کیا یہ طریقہ کار ہمارے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جائے گا؟”۔ Asaduddin Owaisi on Sharbat Jihad

اویسی نے کہا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، نہ کہ کسی ایک قوم یا مذہب کو نشانہ بنا کر۔ انہوں نے زور دیا کہ "نفرت کی بنیاد پر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں وقف ترمیمی قانون کے تحت پہلا مدرسہ منہدم! (ویڈیو)

ہمیں تعلیم، روزگار اور صحت جیسے مسائل پر بات کرنی چاہئے، نہ کہ ایسے غیر ضروری اور اشتعال انگیز نعروں پر جو صرف تفریق پیدا کریں۔”