مشرق وسطیٰ

ترکیہ میں نئے سال کی تقریبات پر ’حملوں کی منصوبہ بندی‘ کرنے والے داعش کے 115 ارکان گرفتار

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے 115 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ مزید 22 افراد کی تلاش جاری ہے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ مشتبہ افراد ترکی سے باہر آئی ایس کے کارکنان سے رابطے میں تھے۔

استنبول: ترکیہ کی سیکیورٹی فورسز نے کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کو نشانہ بنانے کی داعش کی ایک بڑی سازش ناکام بنا دی ہے۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
یوگانڈا کے اسکول پر داعش کا حملہ‘ 40 ہلاک
کٹر حریف ترکیہ اور یونانی سفیر گلے لگ گئے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
اسرائیل بین الاقوامی عدالت کو بے اعتبار کرنے کی کوشش میں:ترکیہ


ترک حکام کے مطابق داعش سے تعلق کے شبے میں 115 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ مبینہ طور پر کرسمس اور نئے سال کی تقریبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے مطابق شہر کے 124 مقامات پر چھاپے مارے گئے جہاں سے اسلحہ، گولہ بارود اور ’تنظیمی دستاویزات‘ برآمد ہوئے۔


حکام نے کہا کہ آئی ایس کے حامی اس ہفتے ترکی میں غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کے لیے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔


سرکاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے 115 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ مزید 22 افراد کی تلاش جاری ہے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ مشتبہ افراد ترکی سے باہر آئی ایس کے کارکنان سے رابطے میں تھے۔


یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب دو روز قبل ترک انٹیلی جنس ایجنٹس نے افغانستان کے سرحد پر گروپ کے خلاف چھاپہ مارا تھا، گرفتار ہونے والے ترک شہری پر الزام ہے کہ وہ خطے میں سرگرم آئی ایس کے ونگ کے سینیئر کمانڈر تھے۔