حیدرآبادجرائم و حادثات

شمس آباد ایر پورٹ پر 12کیلو ہائیڈرو فونک گانجہ ضبط۔ خاتون مسافر گرفتار

ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس نے ہفتہ کے روز کہا کہ اُس نے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد پر12 کیلو ہائیڈرو فونک گانجہ جس کی مالیت تقریباً12کروڑ روپے بتائی گئی ہے، ضبط کرلیا ہے۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس نے ہفتہ کے روز کہا کہ اُس نے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد پر12 کیلو ہائیڈرو فونک گانجہ جس کی مالیت تقریباً12کروڑ روپے بتائی گئی ہے، ضبط کرلیا ہے۔

اس سلسلہ میں ایک خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ڈی آر آئی حیدرآباد زونل یونٹ کے عہدیداروں نے ایر پورٹ پر ایک ہندوستانی خاتون کو روکا جو دبئی سے یہاں پہونچی۔ خاتون مسافر کے سامان کی باضابطہ چیکنگ کی گئی جن میں پاکٹس پائے گئے۔ ان پاکٹس سے سبز اورگانٹھ دار شئے دستیاب ہوئی۔

اس شے کا ٹسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی یہ شئے ممنوعہ گانجہ نکلا۔ اس سامان (بیاگ) سے جملہ6 کیلو ہائیڈرو فونک گانجہ برآمد ہوا۔ ڈی آر آئی نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔تفتیش پر مسافر نے بتایا کہ ایک اور چیک ان بیاگ جو ان کا بتایا گیا ہے گم ہوگیا ہے۔

خاتون نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں پہلے ہی شکایت درج کراچکی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کا یہ بیاگ ہفتہ کے روز حیدرآباد ایر پورٹ پہونچ چکا تھا جب اس بیاگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے مزید6 کیلو ہائیڈروفونک بھنگ دستیاب ہوا۔

اس طرح جملہ12کیلو ہائیڈروفونک گھاس (گانجہ) جس کی جملہ مالیت12کروڑ روپے بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا گیا اور اس خاتون مسافر کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آر آئی نے یہ بات بتائی۔