دہلی

گالوان کے ہیرو کی بیوہ فوج میں شامل

29 سالہ ریکھا کو آفیسرس ٹریننگ اکیڈیمی (او ٹی اے) چینائی میں ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد آرمی آرڈننس کارپس میں تعینات کیا گیا۔ اس کے شوہر نائک دیپک سنگھ کا تعلق میڈیکل کارپس سے تھا، جسے بعد ازاں بہار ریجمنٹ کی 16ویں بٹالین سے منسلک کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: لیفٹیننٹ ریکھا سنگھ کو جو جون 2020ء میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں وادئ گالوان میں مارے گئے نائک دیپک سنگھ کی بیوہ ہے، ہفتہ کے دن فوج میں شامل کیا گیا۔ اسے مشرقی لداخ کے فرنٹ لائن یونٹ میں عہدیدار کی حیثیت سے پوسٹنگ دی گئی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کے ’انکاؤنٹر بیانات‘ پر یوپی میں ہنگامہ
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

 29 سالہ ریکھا کو آفیسرس ٹریننگ اکیڈیمی (او ٹی اے) چینائی میں ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد آرمی آرڈننس کارپس میں تعینات کیا گیا۔ اس کے شوہر نائک دیپک سنگھ کا تعلق میڈیکل کارپس سے تھا، جسے بعد ازاں بہار ریجمنٹ کی 16ویں بٹالین سے منسلک کیا گیا تھا۔ نائک دیپک سنگھ کو بعداز مرگ ویر چکرا ایوارڈ (2021ء) دیا گیا۔