مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر حملے میں 12 افراد ہلاک

اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے شہر مجدل شمس میں گولہ باری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔

یروشلم: اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے شہر مجدل شمس میں گولہ باری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل نے اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

اخبار کے مطابق ہفتہ کے روز اسرائیل ایمبولینس سروس (ایم ڈی اے) نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں میں ہونے والے حملے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بعد ازاں ٹائمز آف اسرائیل نے مسٹر ہاگری کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب لبنانی تحریک حزب اللہ نے مجدل شمس شہر پر گولہ باری میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ اس کے باوجود اسرائیلی حکام نے حزب اللہ اور لبنان کے خلاف جنگ شروع کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

a3w
a3w