قانونی مشاورتی کالمقومی

12 سال کا قبضہ، کیا مکان آپ کا ہو سکتا ہے؟

کیا کسی دوسرے کی جائیداد پر 12 سال تک رہنے سے ملکیت حاصل ہو سکتی ہے؟ کرایہ دار کی حیثیت سے مکان میں رہنے والوں پر کیا یہ قانون لاگو ہوتا ہے؟ ایڈورس پوزیشن کے قانونی اصول اور کرایہ داری کے حقوق کی وضاحت۔

سوال : میں ایک مکان میں گزشتہ سات سال سے مقیم ہوں۔ میں نے ایک اخبار میں پڑھا ہے کہ اگر کوئی بھی 12 سال سے زیادہ کسی بھی جائیداد یا گھر پر قابض رہتا ہے یا مقیم رہتا ہے تو وہ جائیداد یا گھر اس کا اپنا ذاتی ہو جاتا ہے۔ جس مکان میں میں مقیم ہوں ۔کیاقانونی طور پر 12 سال گزر جانے کے بعد وہ مکان جو میرا ذاتی نہیں ہے۔ کیا وہ میرا ذاتی ہو جائے گا۔؟اس معاملہ میں قانون کیا کہتا ہے۔ اس سلسلہ وضاحت کریں۔ اس مکان میں کرایہ دار کی حیثیت سے میں سات سال سے مقیم ہوں اور پابندی کے ساتھ کرایہ اداکر رہا ہوں۔ کیا 12 سال تک میں مکان میں مقیم رہتا ہوں تو کیا اس مکان پر میرا قبضہ ہو جائے گا۔کیا یہ مکان میرا ذاتی ہو جائے گا۔؟

جواب: مکان ہو یا کوئی بھی جائیداد ہو یا زمین ہو۔ اگر کسی کا قبضہ اس پر 12 سال تک ہوتا ہے تو وہ اس کی اپنی ذاتی جائیداد ہو سکتی ہے تاہم اس کے لئے چند شرائط ہیں۔ جیسا کہ ایک کرایہ دار کی حیثیت سے اگر کوئی جائیداد یا زمین یا مکان میں مقیم ہے تو ایک کرایہ دار کبھی بھی اس جائیداد کا مالک ہرگز نہیں بن سکتا کیونکہ ایک کرایہ دار کی حیثیت سے اگر کوئی بھی کسی بھی جائیداد یا مکان میں مقیم رہتا ہے تو اس کا موقف ہمیشہ کے لئے کرایہ دار کا ہی رہے گا۔

ہاں اگر کوئی فرد کسی جائیداد، گھر یا زمین پر قابض ہے اور اس معاملہ میں کرایہ داری کا بھی کوئی معاملہ نہیں ہے اور کسی طرح کا کوئی بھی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر ایسی جائیداد پر کوئی قابض ہے اور 12 سال طویل قبضہ رہتا ہے تو پھر ایڈورس پوزیشن کے قانون کے تحت وہ اس جائیداد کا مالک بن سکتا ہے تاہم اس کے لئے عدالت سے ڈکلیریشن کا حصول ضروری ہوتا ہے۔

یہاں ایک اہم بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ان 12 برسوں کے دوران اس زمین یا جائیداد یا مکان کے تعلق سے کوئی بھی فریق آپ پر کوئی بھی کیس درج نہیں کیا ہو۔ کسی قسم کی کوئی قانونی پیچیدگی بھی نہ ہو اور اس جائیداد کے تعلق سے کوئی بھی قانونی معاملہ عدالت میں زیر دوراں بھی نہیں ہونا چاہئے۔ اگر اس قسم کی کوئی بھی پرائیویٹ جائیداد ہے اور 12 سال سے آپ کا قبضہ برقرار ہے تو ایڈورس لاآف پوزیشن کے تحت وہ جائیداد آپ کی ذاتی ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ اگر کوئی جائیداد، زمین یا گھر حکومت کی ملکیت ہے اور گورنمنٹ کی ملکیت پر اگر کوئی فرد 30 سال سے مقیم ہے۔ 30 سال سے اگر کسی فرد کا اس پر قبضہ ہے تو پھر وہ جائیداد اس کی ہو سکتی ہے تاہم اس معاملہ میں بھی وہی شرائط لاگو ہوں گی کہ اس 30 سال کی مدت کے دوران حکومت نے اس پر تخلیہ کے لئے کوئی مقدمہ درج نہ کیا ہو۔

اگر کوئی قانونی مسئلہ نہیں ہوتا ہے اور کوئی تخلیہ کا مقدمہ بھی زیر التوا نہیں ہے تو پھر یہ جائیداد اس قابض شخص کی ذاتی ملکیت ہو سکتی ہے۔ ایک پرائیویٹ جائیداد پر 12 سال مسلسل قبضہ کی صورت میں مذکورہ بالاشرائط کی اساس پر وہ قابض شخص کی ذاتی ملکیت بن سکتی ہے۔ اسی طرح کوئی بھی گورنمنٹ جائیداد پر 30 سال سے مسلسل قبضہ رہنے کی وجہ سے وہ جائیداد قابض شخص کی ذاتی ملکیت بن سکتی ہے۔